کراچی:گورنر سندھ عمران اسماعیل نے امریکی قونصل جنرل مارک اسٹرو کے ہمراہ 220 کے وی گرڈ اسٹیشن جھمپیر-I کا افتتاح کیا،امریکہ کی یہ سرمایہ کاری پاکستان کے قومی گرڈ میں ونڈ پاور پلانٹس سے پیدا ہونے والی 780 میگاواٹ (میگاواٹ) صاف توانائی کا اضافہ کرے گی۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے یو ایس ایڈ کی جانب سے پاکستان کے پاور سیکٹر میں تعاون اور مالی معاونت کو سراہتے ہوئے ملک میں صاف ستھری بجلی کی پیداوار کے مقصد کو فروغ دینے کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ رابطے اور مکالمے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ “ونڈ انرجی صاف، ماحول دوست اور تیل سے چلنے والی بجلی کے مقابلے سستی ہے، لہٰذا اس شعبے میں نجی شعبے کی شرکت سے توانائی کے مجموعی مرکب میں اس کا حصہ بڑھانے میں مدد ملے گی”۔
گورنر سندھ نے کراچی میں روزگار کی فراہمی کیلئے وفاق کے اقدامات کوخوش آئند قراردیدیا
سندھ کے علاوہ ملک بھر میں کنسٹرکشن انڈسٹری فروغ پارہی ہے، گورنر سندھ
سمیر میر شیخ کا گورنر سندھ کے اعزاز میں عشائیہ، محمود مولوی، خرم شیر زمان شریک
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








