گورنر سندھ نے کراچی میں روزگار کی فراہمی کیلئے وفاق کے اقدامات کوخوش آئند قراردیدیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Federal Minister Khusro Bakhtiar called on Governor Sindh

کراچی:گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ انڈسٹریل زونز کی تعمیر و ترقی سے منسلک اقدامات سے معیشت مزید مستحکم ہو گی،کراچی میں روزگار کے لیے افرادی قوت کی صنعتوں تک آسان رسائی کے ضمن میں اقدامات خوش آئند ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں انڈسٹریل زونز کی تعمیر و ترقی اور پاکستان اسٹیل مل کے حوالے سے معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کا فروغ ملکی اقتصادی صورتحال کیلئے حوصلہ افزاءہے جبکہ انڈسٹریل زونز کی تعمیر و ترقی سے منسلک اقدامات سے معیشت مزید مستحکم ہو گی۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی میں روزگار کے لیے افرادی قوت کی صنعتوں تک آسان رسائی کے ضمن میں اقدامات خوش آئند ہیں۔

ملاقات میں وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے گورنر سندھ کو بتایا کہ چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کو بڑھانے کے لیے ترجیحی خطوط پراقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں، سرکاری عملہ پانی نکالنے میں مصروف

اس ضمن میں نئی ایس ایم ای پالیسی کاروباری نمو کو فروغ دے گی، اس کے ساتھ ساتھ صنعتی عمل سے وابستہ کاروباری برادری کے لئے ہر ممکنہ سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز سے متعلق تمام ایشوز حل کر لئیے ہیں اور جلد وفاقی کابینہ میں سفارشات منظوری کے لئے پیش کی جائینگی۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹیل ملز کی حدود میں 1500ایکڑ پر انڈسٹریل پارک اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زون تعمیر کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ ویلیو ایڈڈ برآمدات سے منسلک صنعتوں کو فروغ دینے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

Related Posts