مصر کے دارالحکومت میں 10منزلہ عمارت گر گئی،8 افراد جاں بحق، 24 زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

مصر کے دارالحکومت میں 10منزلہ عمارت گر گئی،8 افراد جاں بحق، 24 زخمی
مصر کے دارالحکومت میں 10منزلہ عمارت گر گئی،8 افراد جاں بحق، 24 زخمی

قاہرہ: مصر کے دارالحکومت قائرہ میں 10 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قائرہ کے ایک رہائشی علاقے میں عمارت زمین بوس ہونے سے 8 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ملبے تلے دب کر 2 درجن سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

رہائشی عمارت کے زمین بوس ہونے کے فوری بعد پولیس نے جیسر السوئیز کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ سول ڈیفنس اور ایمبولینس کے اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا جبکہ سول دفاعی فورسز نے ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا۔

حکومتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ فوری طور پر عمارت کے گرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں ، تاہم مصر میں غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے ایسے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔

دوسری طرف مصر کے محکمہ پبلک پراسکیوشن نے وجوہات جاننے کے لیے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز مصر کے جنوبی علاقے میں دو ریل گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 32 افراد جاں بحق جبکہ 66 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : مصر میں 2 ٹرینوں کے درمیان تصادم،32 افراد جاں بحق، 66 سے زائد زخمی

واضح رہے کہ دارالحکومت قائرہ سے 460 کلومیٹر دور مخالف سمت سے آنے والی مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں تھیں جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔

Related Posts