کراچی، محمود آباد تھانے کی حدود میں 10 سال بچی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی، محمود آباد تھانے کی حدود میں 10 سال بچی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ
کراچی، محمود آباد تھانے کی حدود میں 10 سال بچی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ

کراچی: کراچی کے علاقے محمود آباد تھانے کی حدود میں 10 سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمود آباد کے علاقے میں 10 سالہ بچی محلے کی دکان سے چیز لینے کیلئے گھر سے نکلی تھی، داکاندار بچی کو بہلا پھسلا کر رکشے میں بٹھا کر سنسان مقام پر لے گیا اور پھر اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اِس افسوسناک واقعے کی رپورٹ محمود آباد تھانے میں درج کرادی گئی ہے، واقعے کی ایف آئی آر بچی کے والد کی مد میں درج کی گئی ہے، ایف آئی آر کے مطابق خیرو(دکاندار) نےاپنے ساتھی کے ساتھ مل کر بچی کے ساتھ زیادتی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

دعا زہرہ کو واپس کراچی لانے کے لیے پولیس ٹیم لاہور پہنچ گئی

ایف آئی آر کے مطابق بچی گھر واپس آئی تو گھبرائی ہوئی تھی اور مسلسل رو رہی تھی، جب اُس سے وجہ پوچھی گئی تو اُس نے گھروالوں کو سچ سچ بتادیا۔

واضح رہے کہ پولیس نے والد کی مد میں کیس داخل کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Related Posts