راجن پور:مسافر بس میں راجن پور کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر ہوٹل پر کھانا کھانے کیلئے اترے تو کنڈکٹر نے اکیلے سفر کرنے والی خاتون کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا، 30 سال کی خاتون بکھر سے کراچی اکیلے آرہی تھیں۔
میڈیکل ٹیسٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے، جبکہ خاتون کی شکایت پر کنڈکٹر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھکر سے کراچی جانے والی مسافر بس جام پور ہوٹل اسٹاپ پر رکی تھی۔تاکہ مسافر کھانا کھالیں۔
بس میں سوار ایک خاتون کے علاوہ دیگر سوار 6 مسافر کھانے کیلئے ہوٹل چلے گئے تو بس کنڈکٹر نے اکیلی خاتون کو بس کی پچھلی سیٹ پر زبردستی لے جاکر جنسی زیادتی کی۔
ذرائع کے مطابق خاتون جب بس سے نہ اتری تو ایک مسافر نے شک کی بناء پر بس کے اندر جاکر دیکھا اور کنڈکٹر کو زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں دبوچ لیا۔
مزید پڑھیں:پنجاب سے 9 دہشت گرد گرفتار
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








