انگلش کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

انگلش کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا
انگلش کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

لاہور: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دورے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے انگلش کرکٹ بورڈ کا چاررکنی جائزہ وفد پاکستان پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ای سی بی کا جائزہ وفد پاکستان پہنچ گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے اسلام آباد ائیرپورٹ پرانگلش کرکٹ بورڈ کے وفد کا استقبال کیا۔ چار رکنی وفد میں پلیئرز ایسوسی ایشن، سکیورٹی اور کرکٹ آپریشنز کے ارکان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

گال ٹیسٹ: سری لنکا کو دوسری اننگز میں 136 رنز کی برتری حاصل

انگلش کرکٹ بورڈ کا وفد کراچی،لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں سیکیورٹی سمیت انتظامات کا جائزہ لے گا۔ انگلش ٹیم رواں سال ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل 7 ٹی ٹوئنٹی میچز اور بعد میں 3 ٹیسٹ میچز کیلیے پاکستان آئے گی۔ ٹی 20 میچز صرف 2 وینیوز کراچی اور لاہور میں ہوسکتے ہیں، ۔دو وینیوز کی صورت میں 4 ٹی ٹوئنٹی کراچی جبکہ 3 لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو کراچی میں جبکہ لاہور میں 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ٹی 20 میچز شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد انگلینڈ کی ٹیم  ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گی۔

Related Posts