چینی دوا ساز کمپنی افغانستان میں 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

 افغانستان فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے نائب سربراہ مولوی مطیع اللہ صاحبزادہ نے چین کی دوا ساز کمپنی کے سی ای او مسٹر شی اور وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔

چینی دوا ساز کمپنی کے سربراہ شی نے ملاقات میں دوا سازی کے شعبے میں 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی اور حکومت سے زمین کی فراہمی سیکیورٹی اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں:

گلستان جوہر میں لڑکی کو ہراساں کرنے کا واقعہ، مشتبہ شخص گرفتار

مولوی مطیع اللہ صاحبزادہ نے مذکورہ کمپنی کا شکریہ ادا کیا اور ان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کرے اور افغانستان میں وہ ادویات تیار کرے جو ملک کی دوا ساز فیکٹریاں تیار نہیں کرتیں۔

Related Posts