ڈاکٹر مریم نواز اور کیپٹن صفدر خان کی شادی کی اخباری خبر کا تراشہ وائرل! جانیں 30 دسمبر 1992 کی یاد گار تقریب

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

وقت کی رفتار بہت تیز ہے تاہم کچھ لمحے یادوں میں ہمیشہ زندہ رہ جاتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ولیمے کی تقریب بھی اسی طرح کی یادگار لمحوں میں شامل ہے جو آج سے 33 سال پہلے وقوع پذیر ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر روزنامہ خبریں کا ایک شہ وائرل ہو رہا ہے جوکہ 22 دسمبر 1992 کو شائع جس میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر مریم نواز شریف کی شادی زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن محمد صفدر خان 5 دسمبر 1992 کو ہوگی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ خبر میں مریم نواز کو ڈاکٹر لکھا گیا جبکہ صفدر اعوان کو صفدر خان کے نام سے شائع کیا گیا تھا۔

Image

اس وقت ڈاکٹر مریم نواز کے والد میاں محمد نواز شریف پاکستان کے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز تھے جو اس شادی کی اہمیت کو اور بھی نمایاں کرتے ہیں۔

No photo description available.

اطلاعات کے مطابق کیپٹن محمد صفدر خان فوجی کوٹہ کے تحت سول سروسز میں آئے۔ اس وقت ان کی عمر 24 سال تھی اور ان کی تعلیمی و پیشہ ورانہ تعلقات اس وقت کے ڈی ایم جی گروپ سے جڑے ہوئے تھے۔ ڈاکٹر مریم نواز اس وقت آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں زیر تعلیم تھیں۔ اس شادی کے بعد دونوں نے اپنی زندگی کی راہیں ایک ساتھ طے کیں جو بعد میں سیاسی اور سماجی محاذ پر بھی نمایاں ہوئیں۔

No photo description available.

سوشل میڈیا پر صارفین اس دن کو یاد کرتے ہوئے یہ بھی شیئر کر رہے ہیں کہ اس زمانے کے حالات اور تعلیمی سفر کے باوجود دونوں نے اپنی زندگی کی بنیاد مضبوطی سے رکھی۔

No photo description available.

33 سال بعد بھی اس شادی کی یادیں لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں اور مریم نواز و کیپٹن محمد صفدر کی زندگی کے اس اہم موڑ کی یاد آج بھی دلچسپی اور حیرت کا باعث بنی ہوئی ہے۔

Related Posts