ٹی 20 ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج پاکستان انڈیا میچ سے قبل آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں دونوں ملکوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے الگ ہی رنگ جمائے رکھا۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے باہر پاکستانی کیمونٹی نے اہم میچ سے قبل کنسرٹ منعقد کیا تو اسے سلام فیسٹیول کا نام دیا۔ تقریب میں مردوخواتین شریک ہوئے تو پاکستان سے آسٹریلیا پہنچنے والی گلوکارہ آئمہ بیگ نے خوب سربکھیرے۔
میلبورن کرکٹ اسٹیدیم کے باہر گرما گرم ماحول ،آئمہ بیگ کی شاندار پرفارمنس پر شائقین جھوم اٹھے ،پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے اسٹیڈیم کے باہر میچ فیسٹول کا اہتمام @cricketpakcompk @T20WorldCup @babarazam258 #aimabaig #PakVsInd #australia pic.twitter.com/QofZqpsfuD
— Abdul Rehman Raza (@abdulrehmanraza) October 22, 2022
آئمہ بیگ کے علاوہ دیگر گلوکاروں نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تو دیکھنے اور سننے والوں کو جھومنے پر مجبور کردیا۔
دوسری جانب انڈین کرکٹ فینز جمع ہوئے تو ٹیم کی کٹ میں ملبوس گنگناتے دکھائی دیے۔
میلبرن کرکٹ سٹیڈیم میں دوسرے روز بھی پاکستانی ٹیم نے پریکٹس سیشن منعقد کیا تو فینز نے جہاں گزشتہ روز چوٹ کھانے والے شان مسعود کو فٹ دیکھ کر اطمینان کا سانس لیا وہیں موسم کے بدلتے تیور دیکھ کر بھی یہ تسلی ہوئی کہ اب شاید بارش میچ خراب نہ کرسکے۔
پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے میلبرن میں بھارت کے خلاف میچ سے پہلے جشن…
سلام فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا…. بڑی تعداد میں کمیونٹی میلبرن گراونڈ کے باہر موجود کنسرٹ انجوائے کررہے ہیں#Melbourne #PakistanCricket #PakVsInd #PakVsIndia pic.twitter.com/uup2ZlHAfR— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) October 22, 2022
کرکٹ فینز کے درمیان یہ بحث بھی ہوئی کہ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں اتوار 23 اکتوبر کو کس ملک سے تعلق رکھنے والے افراد کی اکثریت ہو گی۔
میر انصارالحق نے اندازہ ظاہر کیا کہ میدان کی 75 فیصد گنجائش نیلے پیرہن پہننے والے سے بھری ہو گی۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے باہر موجود پاکستانی کرکٹ فینز میں سے دو کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جو میچ کے ممکنہ نتیجے کا ذکر کرتے ہوئے انڈین میڈیا کے ردعمل کی نقل اتارتے دکھائی دیے۔
The usual before the #IndvsPak – at the MCG #T20WConSportsTak pic.twitter.com/xN9EkTHAD4
— Vikrant Gupta (@vikrantgupta73) October 22, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








