کھیل، امن اور یکجہتی کا دن، دنیا بھر میں اولمپکس ڈے کی تقریبات

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

آج دنیا بھر میں اولمپکس ڈے منایا جا رہا ہے، جو نہ صرف کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ صحت مند طرزِ زندگی، یکجہتی اور امن کا پیغام بھی دیتا ہے۔

ہر سال 23 جون کو منایا جانے والا یہ دن 1894 میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (IOC) کے قیام کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے اولمپک واک سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے کرائے جاتے ہیں، پاکستان میں بھی اس دن کو منانے کا اہمتام کیا گیا ہے۔

اولمپک ڈے تقریبات کے سلسے میں بچوں کو پی ا واے کے اولمپک میوزیم کا دورہ کرایا گیا، میوزیم میں رکھے میڈلز، ٹرافیز اور پرچموں کے بارے میں بتایا گیا۔

پاکسان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آج ایچی سن کالج لاہور میں اولمپکس ڈے کی تقریب منعقد ہوگی جس میں ہاکی، رگبی اور ٹینس کے کھلاڑی و آفیشلز شریک ہوں گے۔

اس دن دنیا کے مختلف ممالک میں دوڑ، سائیکلنگ، واک اور دیگر کھیلوں کے خصوصی ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے، جن میں عام شہری، طلبہ، معذور افراد اور اولمپینز بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

اولمپکس ڈے کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ اس سال کا نعرہ ہے: “موو فار پیس یعنی امن کے لیے حرکت کرو۔

Related Posts