افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں طالبان کے خلاف قائم ہونے والی مزاحتمی تنظیم نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کی جانب سے حملے میں طالبان کے چیف آف اسٹاف سمیت 17 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
طالبان مخالف این آر ایف کا کہنا ہے کہ ماضی میں طالبان اور روس کیلئے ناقابل شکست رہنے والے خطرناک درہ پنجشیر میں طالبان مقامی شہریوں کو ہراساں کرتے تھے، 7 دسمبر کو کیے گئے حملے میں ذریعے طالبان کا مرکزی ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ شام 6 بجے کیے گئے حملے میں پہلے سے نصب دھماکہ خیز مواد اور راکٹس کا استعمال کیا گیا۔
این آر ایف کے بیان میں مزید کہا گیا کہ حملے میں 5 طالبان زخمی بھی ہوئے جبکہ حملے میں حصہ لینے والے این آر ایف کے تمام افراد محفوظ رہے۔
خیال رہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے اب تک اس حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








