نیپال کے روتاہٹ ضلع میں ایک ٹانگ سے معذور مسلمان شہری نے اپنی جرات اور حوصلے کی بدولت ہندو انتہا پسندوں کو مقامی مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معذور شخص نے ہاتھ میں ڈنڈا پکڑا اور ہجوم کے سامنے مسجد کے دروازے پر کھڑا ہو کر انہیں اندر جانے سے روک دیا۔
اس دوران ہجوم نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن اس شخص نے مضبوط مزاحمت کرتے ہوئے دروازے کو ڈنڈے سے بچایا۔
یہ واقعہ آن لائن وائرل ہو گیا اور اس شخص کی بہادری کو سراہا جا رہا ہے جس نے اپنی محدود جسمانی حالت کے باوجود اپنی عبادت گاہ اور کمیونٹی کی حفاظت کو یقینی بنایا۔
پولیس اور مقامی حکام نے ابھی تک اس واقعے پر رسمی بیان جاری نہیں کیا ہے لیکن مقامی لوگوں نے اس شخص کی ہمت کی تعریف کی ہے اور اسے ہیرو قرار دیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








