دبئی کی کمپنی نے پاکستان میں مقابلہ حسن کی میزبانی کے حقوق حاصل کرلیے

تازہ ترین

تازہ ترین

مس یونیورس بحرین کی مالک دبئی کی کمپنی یوگن گروپ نے رواں ہفتے مس یونیورس پاکستان کی میزبانی کرنے کے لیے فرنچائز کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق یہ کمپنی پہلی مرتبہ مس یونیورس کے اگلے مقابلے میں اپنا نمائندہ بھیجے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Miss Universe Bahrain (@missuniversebahrain)

یوگن گروپ کے مالک جوش یوگن نے کہا کہ ’ہم اسے حاصل کر لیا۔ میں مس یونیورس آرگنائزیشن کا شکرگزار ہوں۔ نوجوان خواتین کے لیے خوشی حاصل کرنے کی راہ ہموار کرنا یوگن گروپ کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے تاکہ وہ اپنے خواب اور مقاصد پورے کر سکیں۔‘

2023 کا مس یونیورس مقابلہ ایل سلواڈور میں ہو گا۔ اس سے قبل 2022 مس یونیورس کا مقابلہ مس یو ایس اے آر بونی گیبریل نے جیتا تھا۔

Related Posts