حساس ادارے کا جعلی افسر دھر لیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حساس ادارے کے جعلی افسر کو گرفتار کرلیا۔

 راولپنڈی کے تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے شک کی بنیاد پر ایک شخص کو روکا تو اُس نے اپنا تعارف حساس ادارے کے افسر پر کروایا۔

اہلکاروں نے جب اُس سے ثبوت مانگے تو اُس نے جعلی کارڈ دکھایا جس پر پولیس افسر کو شک ہوا اور جب تصدیق ہوئی تو معلوم ہوا کہ ملزم حساس ادارے کا اہلکار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پانی کے ٹینک سے دو بہنوں کی لاشیں بر آمد

پولیس حکام کے مطابق ملزم کی شناخت شاہزیب کے نام سے ہوئی، جس کے زیر استعمال سرکاری نمبر پلیٹ گاڑی، اسلحہ، جعلی کارڈ اور دیگر اشیاء بھی قبضہ میں لے لی گئیں۔

ایس پی پوٹھوہار نے بتایا کہ ملز م سے مزید تفتیش جاری ہے، گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔

Related Posts