کورنگی میں دوران تقریب شادی ہال میں آگ لگ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کورنگی میں دوران تقریب شادی ہال میں آگ لگ گئی
کورنگی میں دوران تقریب شادی ہال میں آگ لگ گئی

کراچی: شہر قائد میں کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب شادی ہال میں آتشزدگی کا واقع پیش آیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آگ شادی ہال کی چھت پر لگی، واقعے کے وقت شادی کی تقریب منعقد کی جارہی تھی۔

شادی ہال میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لئے ایک فائر ٹینڈر مصروف عمل ہے، جبکہ آگ نے دوسرے شادی ہال کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی کے بہادر شہریوں نے بزرگ شخص کو قتل کرنے والے ڈاکو مار دیے

ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

Related Posts