سٹی اسٹیشن کراچی کے قریب ٹریک تبدیل کرتے ہوئے مال گاڑی حادثے کا شکار

تازہ ترین

تازہ ترین

سٹی اسٹیشن کراچی کے قریب ٹریک تبدیل کرتے ہوئے مال گاڑی حادثے کا شکار
سٹی اسٹیشن کراچی کے قریب ٹریک تبدیل کرتے ہوئے مال گاڑی حادثے کا شکار

کراچی: پاکستان ریلوے کی بدنظمی ختم نا ہو سکی،نئے سی ای او کی ہدایت کے باوجود ڈی ریلمنٹ کے واقعات جاری ہیں،سٹی اسٹیشن کراچی کے قریب لیول کراسنگ پرمال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

مال گاڑی کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے کے نتیجے میں چار موٹر سائیکلیں اور ایک رکشہ بوگیوں کے نیچے آکر تباہ، مذکورہ حادثہ اسٹیٹ بینک کے عقب میں ہوا۔

حادثے کے وقت اگر مال گاڑی کی رفتار تیز ہوتی تو بوگیاں مرکزی بینک کی عقبی دیوار توڑتے ہوئے اندر تباہی مچا سکتی تھیں،ذرائع کے مطابق حادثہ ٹریک تبدیل کرنے کے دوران پیش آیا۔

حادثے کے وقت ریلوے لائن کے قریب بڑی تعداد میں گاڑیاں پارک ہیں۔حادثے کے بعد آئی آئی چندیگر روڈ سے ایم ٹی خان روڈ پر موجود لیول کراسنگ دو گھنٹے سے ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: پسنی میں کوسٹ گارڈز اور پاک فوج کی مشترکہ کارروائی،3 کروڑ کی منشیات برآمد

Related Posts