ملزمان کے تشدد سے زخمی بچی کو اسپتال میں دوران علاج جعلی ڈاکٹروں نے مار ڈالا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ٹریبیون

وفاقی دار الحکومت اسلام آباد کے تھانہ سمبل کی حدود میں مسلح ملزمان نے ایک گھر میں داخل ہوکر معصوم بچی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جسے بعد میں پمز اسپتال کے آئی سی یو میں ڈاکٹروں کے بھیس میں ملزمان نے جان سے مار ڈالا۔

شہری کے گھر میں گھس کر بچی پر تشدد کرنے کے افسوس ناک واقعہ کا مقدمہ تھانہ سمبل میں درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں بچی کے والد نے بتایا ہے کہ مسلح ملزمان نے گھر پرحملہ کیا، بیٹی مجھے بچانے کے لیے آئی تو ملزمان نے اس کے سر پر ڈانڈا دے مارا۔

زخمی بچی کو جب پمز اسپتال لے کر گئے تو جعلی ڈاکٹرز  نے علاج کے دوران آئی سی یو وارڈ میں ملزمان کی ایما پر فائل چوری کی اور بچی کو جان سے مار ڈالا۔

پولیس نے دونوں جعلی ڈاکٹرز کو گرفتار کرکے سنگین واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Related Posts