کراچی میں لڑکا بن کر موٹرسائیکلیں چرانے والی لڑکی گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: پولیس نے لڑکوں کا روپ دھار کر موٹر سائیکلیں چرانے والی لڑکی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کے قبضے سے ڈیفنس کے تھانے درخشاں کی حدود سے چوری کی گئی موٹرسائیکل ملے اور ملزمہ کو اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزمہ کی شناخت ثمرین عرف مشا ولد عاشق حسین کے نام سے ہوئی، ملزمہ لڑکوں کا روپ دھار کر مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے حب چوکی بلوچستان میں فروخت کرتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

بارکھان واقعہ، سردار عبدالرحمن کیتھران کون ہے؟

پولیس کے مطابق ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے ناصر جمپ ابراہیم مسجد کے قریب پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے جبکہ  ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل ظہیر شدید زخمی ہوگئے۔

زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ مقتول ہیڈ کانسٹبل کے 4 بچے ہیں اور ان کے والد بھی محکمہ پولیس میں ملازمت کرتے تھے۔

Related Posts