ڈالر پھر بے قابو، قیمت میں دو روپے سے زائد کا بڑا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

کئی دن سے ڈالر کی قدر میں گراوٹ سے عوام نے سکھ کا سانس لیا تھا۔

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیا ایک بار پھر گراوٹ کا شکار ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں پیر کے روز ڈالر کے بھاؤ میں دو روپے ایک پیسہ اضافے کے بعد ڈالر 216 روپے 66 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں 67 پیسے کی کمی ہوئی تھی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمتِ فروخت 219 روپے ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے کاروباری ہفتے کے آخری انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 214 روپے 65 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Related Posts