پاکستانیوں کی اکثریت نے سزائے موت کی حمایت کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو پاکستان لائر

پاکستانیوں کی واضح اکثریت نے سزائے موت کا قانون برقرار رکھنے کی حمایت کردی۔

گیلپ سروے آف پاکستان نے سزائے موت دینے کے حوالے سے پاکستانی عوام کی رائے پر مشتمل نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق 45 فیصد پاکستانیوں نے سزائے موت کے قانون کی مکمل حمایت کر دی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سزائے موت کے حامی پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو سزائے موت دینا درست عمل ہے۔

سروے میں شامل 39 فیصد پاکستانیوں نے سزائے موت دیے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت میں کسی کی جان لینا غلط ہے۔

سروے میں شامل 11 فیصد پاکستانیوں نے مجرمان کو سزائے موت دینے پر درمیانہ موقف اختیار کرتے ہوئے نہ ہی کھل کر اس کی حمایت کی اور نہ ہی مخالفت جبکہ 5 فیصد افراد نے اس سوال کا جواب نہیں دیا۔

سروے ایک ہزار سے زیادہ افراد سے ملک بھر میں 29 فروری سے 15مارچ کے دوران کیا گیا۔

Related Posts