لاہور میں ون ڈش اور اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر 3 مارکیز سمیت 1 شادی ہال کو سیل کردیا گیا ہے۔
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شادی ہال اور مارکیز کو سیل کرنے سے متعلق اعلان ڈی سی لاہور نے کیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ہمارے آفس کے اسپیشل اسکواڈ اور اے سی سٹی کے اسٹاف نے سخت چیکنگ کی۔
کراچی، شوہر کا معمولی جھگڑے پر بیوی کو چوتھی منزل سے دھکا
ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ ہمارے اسٹاف نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لے لیا ہے۔شادی ایکٹ کی خلاف ورزی کی روک تھام کیلئے تمام اے سیز کو چیکنگ کی ہدایات کل جاری کی گئی تھیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل لاہورمیں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 16 ریسٹورنٹس اور شادی ہال کو سیل کردیا گیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ستمبر کے دوران اپنے پیغام میں ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ گزشتہ شب مجموعی طور پر ہم نے 16 ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کو سیل کیا اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ضلعی ایڈمنسٹریشن کو شہریوں کی حفاظت اور کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت دیتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کا حکم دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








