نئی دہلی: بھارتی فوج کا جدید ہیلی کاپٹر ارونا چل پردیش میں گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا جدید ہیلی کاپٹر ارونا چل پردیش میں گر کرتباہ ہوگیا۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر جس علاقے میں گر کر تباہ ہوا ہے وہاں سڑک موجود نہیں ہے۔
پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا
فوجی حکام کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جدید ترین ہیلی کاپٹر مگنگ گاؤں میں گر کر تباہ ہوا جہاں پر جانے کے لیے روڈ نہیں ہے، ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے۔
بھارتی فوجی حکام نے ہیلی کاپٹرمیں سوار افراد سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارتی آرمی کا مگ 29 طیارہ بھی گر کرتباہ ہوچکا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








