ڈیفنس کراچی کے ایک فلیٹ سے برآمد ہونے والی ایک ماہ پرانی لاش کا معما حل ہوگیا، متوفیہ خاتون حمیرا اصغر کی شناخت ہوگئی۔
متوفیہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے مطابق وہ ایک ماڈل اور اداکارہ تھیں، تاہم ان کے انسٹا بائیو پر اس کے علاوہ کوئی تفصیل موجود نہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی عمر تقریباً 30 سے 35 سال کے درمیان تھی اور وہ گزشتہ سات سال سے اس فلیٹ میں اکیلی رہائش پذیر تھیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق ابتدائی طور پر خاتون کی موت قدرتی معلوم ہوتی ہے، تاہم اصل وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی ہو سکے گا۔
چھیپا کے رضاکاروں نے لاش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق متوفیہ نے یہ فلیٹ 2018 میں کرایہ پر لیا تھا، لیکن وہ مبینہ طور پر 2024 سے کرایہ ادا نہیں کر رہی تھیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








