نا زیبا تصاویر وائرل ہونے پر چار بچوں کی ماں نے صدمے سے خودکشی کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

 پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کی تحصیل حویلی لکھاں میں نازیبا تصاویر وائرل ہونے پر چار بچوں کی ماں نے خود کشی کرلی۔

اوکاڑہ پولیس کا کہنا ہے کہ چار ملزمان نے خاتون کی نازیبا تصاویر وائرل کی تھیں، جن میں سے ایک ملزم ذیشان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دوسری شادی کرنے پر بیوی نے شوہر کو عبرتناک سزا دیدی

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کیخلاف تھانہ حویلی لکھاں میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس سے قبل خاتون نے ملزمان عنصر، تیمور، ذیشان اور فاطمہ بی بی کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم کو درخواست بھی دے رکھی تھی۔

Related Posts