کراچی سمیت سندھ بھر میں تیز بارشوں کا نیا الرٹ جاری کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی، آج شام تیز ہواؤں کے ساتھ موسلاھار بارش کی پیش گوئی
کراچی، آج شام تیز ہواؤں کے ساتھ موسلاھار بارش کی پیش گوئی

کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں تیز بارشوں کا ایک اور نیا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں اگست میں بھی معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں یومِ عاشور پر بھی بارش ہو سکتی ہے۔

اس ضمن میں چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں 6 سے 9 اگست کے دوران درمیانی شدت کی بارشوں کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایاکہ مون سون کا سسٹم آج(جمعہ) سے سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے، جس کے تحت کراچی میں چند مقامات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران سندھ کے دیگر اضلاع ٹھٹھہ، بدین، سجاول، عمر کوٹ اور تھر پارکر میں تیز بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ مون سون کا ایک اور سسٹم 10 اگست سے سندھ پر اثر انداز ہو گا جس کے تحت 11 اگست سے کراچی میں بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں پھر سے طوفانی بارشوں کا امکان

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا مزید کہنا تھا کہ یہ سسٹم 15 اگست تک جاری رہ سکتا ہے، اس سسٹم سے کراچی سمیت سندھ بھر میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

Related Posts