کراچی: لاہور یونیورسٹی سے نکالے جانے والے جوڑے کی نئی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، واضح رہے کہ طالب علم شہریار اور حدیقہ کو یونیورسٹی میں سر عام پروپوز کرنے پر یونیورسٹی سے نکال دیا گیا تھا۔
بعد ازاں سوشل میڈیا پر اس جوڑے کے حوالے سے مختلف خبریں آئیں کہ اس جوڑے نے شادی کرلی ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔ دونوں کی شادی کی خبریں ایک مقامی اخبار اور ٹوئٹر پر بھی چلائی گئیں۔
شادی کی خبریں چلنے کے بعد جوڑے کو یونیورسٹی نے دوبارہ اپنی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی تھی۔ تاہم اب اس جوڑے کے اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حدیقہ اور شہریار لاہور یونیورسٹی میں ایک ساتھ کیک کاٹ رہے ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








