فوری انصاف کی دردناک کہانی؛ بیوی کو قتل کرنے والا سسرالیوں کے ہاتھوں ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے نواحی گاؤں خداڈنو پنھور میں گھریلو جھگڑے کے نتیجے میں دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر کدال کے وار سے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر خاتون کے رشتہ دار جائے وقوعہ پر پہنچے اور غصے میں آ کر قاتل شوہر پر حملہ کر دیا جس سے وہ بھی جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فی الوقت قتل کی اصل وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔ دونوں اموات کی تفتیش مختلف زاویوں سے کی جا رہی ہے، تاکہ معاملے کی نوعیت اور پس منظر کا تعین ہو سکے۔

پولیس حکام نے دونوں میاں بیوی کی لاشیں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کر دی ہیں، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد مزید شواہد اکٹھے کیے جائیں گے۔

علاقے میں اس واقعے کے بعد فضا سوگوار ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مکمل چھان بین جاری ہے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Posts