کراچی: سوڈان کے جنگ زدہ علاقوں سے پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ تیسرے مرحلے میں 97 پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچ گیا ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بتایا گیا کہ پورٹ سوڈان سے97 پاکستانی شہریوں کو جدہ سے کراچی پہنچایا گیا ہے۔
Third batch of 97 Pakistani nationals from Port Sudan has arrived at JIA, Karachi via Jeddah aboard PAF aircraft C-130. Government of Pakistan will continue to facilitate the safe return of stranded Pakistanis. pic.twitter.com/leTuhqq30Q
— Spokesperson ???????? MoFA (@ForeignOfficePk) April 29, 2023
مزید کہا کہ حکومت پاکستان پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی میں سہولت فراہم کرتی رہے گی۔
وزیراعظم نے اہم مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا
اس سے قبل دوسرے مرحلے میں پاک فضائیہ کے طیارے C-130 نے 111 پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچا تھا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں ایئربس 149پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ انخلا کے پلان پر مرحلہ وارعمل جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








