لاہور سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو چینی خبر ایجنسی

لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی، تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق پاک بزنس ایکسپریس ٹرین جو لاہور سے کراچی جارہی تھی کہ چھانگا مانگا کے قریب حادثے سے دوچار ہوگئی۔

ریلوے ذرائع نے حادثے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاک بزنس ایکسپریس ٹرین جا رہی تھی کہ چھانگا مانگا کے قریب ریلوے ٹریک پر بنائی گئی غیر قانونی گزر گاہ پر ٹریکٹر ٹرالی ٹرین کی زد میں آ گئی، جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق حادثے میں ریلوے انجن کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم حادثے میں ٹرین کے مسافر محفوظ رہے اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ ٹریک کلئیر ہوتے ہی ٹرین جلد منزل مقصود کی جانب روانہ کر دی جائے گئی۔

Related Posts