ریاض:سعودی وزارت حج وعمرہ نے مسجد نبویؓ میں ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کو خصوصی موبائل ایپ پرمٹ سے مشروط کردیا ہے۔
سعودی حکام کے مطابق ریاض الجنہ اندرونی اور بیرون ممالک سے آنے والے زائرین باآسانی ریاض الجنہ میں چوبیس گھنٹے نوافل ادا کر رہے ہیں، تاہم اس کیلئے موبائل ایپ کے ذریعے پہلے اجازت نامہ لینا ہوگا۔
سعودی حکام نے بتایا کہ زائرین نوافل کی ادائیگی کے بعد روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دے کر درود و سلام بھی پڑھتے ہیں۔ ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کو آب زم زم بھی فراہم کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ، حرمین شریف میں 5 سال سے کم عمربچوں کو داخل ہونے کی اجازت
زائرین کو چوبیس گھنٹے خصوصی موبائل ایپ کے ذریعے پرمٹ جاری کیے جاتے ہیں، جن میں خواتین کے لیے بھی مختلف اوقات کار کو مختص کیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








