تالاب میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

تالاب میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق
تالاب میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق

راولپنڈی:ٹیکسلا میں ایک شخص تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ادارے نے جاں بحق شخص کی لاش تالاب سے نکال لی۔

ذرائع کے مطابق نزد احاطہ پل ایچ ایم سی روڈ تحصیل ٹیکسلا میں ایک شخص نہاتے ہوئے تالاب میں ڈوب گیا تھا،ڈوبنے والا والے شخص کو مردہ حالت میں تالاب سے نکالا گیا۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں سیلاب، جاں بحق افراد کی تعداد 1290، زخمیوں کی 12ہزار سے زائدہوگئی

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر تالاب سے متاثرہ شخص کی لاش نکال لی گئی تھی، لاش کی شناخت تاحال نہ ہو سکی،جبکہ لاش کو ضروری کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Posts