کراچی میں ترکیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون وی لاگر کا پیچھا کر کے انہیں ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کراچی کے ضلع جنوبی کے مشہور و مصروف علاقے صدر میں ترکش وی لاگر سیدا نور خاتون اپنی ویڈیوز بنا رہی تھیں کہ ایک شخص ان کا پیچھا کرنے لگا۔
یہ بھی پڑھیں:
معروف پاکستانی اداکار سہیل احمد عرف عزیزی کی بالی ووڈ میں انٹری
خاتون کی بنائی گئی ویڈیوز میں وہ نوجوان نظر آیا جس کے بعد خاتون وی لاگر نے ایک اور ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے مذکورہ شخص کی جانب سے ہراساں کرنے کے بارے میں بتایا۔
پولیس کے مطابق خاتون کی جانب سے ویڈیو جاری کرنے کے بعد خداداد کالونی سے شعیب نامی نوجوان کو حراست میں لیا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








