عید کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا پہلا دن مثبت رہا۔
اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز سے مثبت رہا۔ کاروباری دن میں ایک موقع پر ہنڈریڈ انڈیکس 356 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 364 بھی رہا۔
یہ بھی پڑھیں:
حکمران اتحاد کا ”تین شخصیات” کو توہین پارلیمنٹ پر طلب کرنے کا فیصلہ
البتہ کاروبار کا اختتام 91 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 99 پر ہوا۔ حصص بازار میں آج 18 کروڑ 69 لاکھ شیئرز کا کاروبار 6 ارب 21 کروڑ روپے میں طے ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 213 ارب روپے ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








