گزشتہ 3 ماہ میں پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں 5 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

گزشتہ 3ماہ میں پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں5فیصد کا ریکارڈ اضافہ
گزشتہ 3ماہ میں پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں5فیصد کا ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد: پاکستان کی امریکا کو برآمدات 2022 کے پہلے تین مہینوں کے مقابلے میں 1.657 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں، جو کہ سال بہ سال 5.87 فیصد سے زائد اضافہ ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر2022 امریکا کو 1.657 ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.87 فیصد زیادہ ہیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکاکو 1.565 ارب ڈالرکی برآمدات ہوئی تھیں۔

جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کو519.87 لاکھ ڈالرکی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.44 فیصد کم ہیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برطانیہ کو549.82 لاکھ ڈالرکی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سردی کی آمد، خشک میوہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

مزید برآں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران چین کو 501 لاکھ ڈالرکی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.40 فیصد کم ہیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کو559.17 لاکھ ڈالرکی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ برآمدی مقامات میں جرمنی چوتھے اورمتحدہ عرب امارات پانچویں نمبر پر سرفہرست ممالک میں شامل ہیں۔

Related Posts