پاکستان میں ٹیلی کام کے شعبہ میں 420 ملین ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری

تازہ ترین

تازہ ترین

A record investment of $ 420 million in the telecom sector

اسلام آباد:گذشتہ 10سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ میں 420 ملین ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

ا سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ میں مالی سال 2018ء کے مقابلہ میں سرمایہ کاری کے حجم میں کمی ہوئی تھی۔

اس طرح گذشتہ 10سالوں کے مقابلہ میں جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2019ء کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ میں سب سے زیادہ ریکارڈ 420 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:پی ایس او او ر اوبر کے درمیان اہم معاہدہ، منفرد نوعیت کا فیول مینجمنٹ متعارف

رواں مالی سال کے ابتدائی 6مہینوں کے دوران ٹیلی کام کا شعبہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے والا تیسرا بڑا شعبہ رہا ہے اور اس دوران ملک میں کی جانے والی مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کے 30 فیصد سے زآئد ایف ڈی آئی ٹیلی کام کے شعبہ میں کی گئی ہے۔

ایس بی پی کے مطابق مالی سال 2011ء کے پہلے 6ماہ کے دوران شعبہ میں 100 ملین ڈالر کے قریب سرمایہ کاری کی گئی تھی جبکہ مالی سال 2012، 2013ء اور 2014ء کے اسی عرصہ میں سرمایہ کاری کا رجحان منفی رہا ۔

مالی سال 2015ء اور 2016ء میں دوبارہ 6ماہ کے دوران سرمایہ کاری بڑھی۔ مزید برآں مالی سال 2017ء، 2018ء اور 2019ء کے ابتدائی  6ماہ میں سرمایہ کاری کا رجحان منفی رہا جس کے بعد رواں مالی سال میں گذشتہ 10سال کے مقابلہ میں ٹیلی کام کے شعبہ میں 420 ملین ڈالر کی ریکارڈ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

Related Posts