لڑائی کیلئے تیار کیے گئے مرغے نے اپنے مالک کی ہی جان لے لی

تازہ ترین

تازہ ترین

لڑائی کیلئے تیار کیے گئے مرغے نے اپنے مالک کی ہی جان لے لی
لڑائی کیلئے تیار کیے گئے مرغے نے اپنے مالک کی ہی جان لے لی

نئی دہلی:بھارت میں لڑائی کیلئے تیار کیے گئے مرغے نے پنجے پر لگے چاقو سے اپنے ہی مالک کو ہلاک کردیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے غیر قانونی مرغوں کی لڑائی کے مقابلے کا انعقاد کرنے والے منتظمین کی تلاش شروع کردی ہے۔ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے ہیں۔

پولیس کے مطابق مرغے کی پنجوں پر لڑائی کیلئے تیز دھار آلہ باندھا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے حریف مرغے پر اس سے وار کرسکے تاہم ایک مرغا اپنے مالک کی گود سے فرار ہونے کیلئے پھڑپھڑایا جس کے نتیجے میں اس کے پنجے پر لگے چھوٹے چاقو سے مالک کی ران پر گہرے کٹ لگ گئے۔

متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا۔واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا، واقعے کے بعد مرغے کو کچھ دیر پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا جس کے بعد اسے پولٹری فارم منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاک فوج کے جوانوں نے مجھے مشتعل افراد سے بچایا۔بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا اعتراف

Related Posts