پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار روسی دوشیزہ گوجرانوالہ پہنچ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

 پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار روسی دوشیزہ شادی کیلئے گوجرانوالہ پہنچ گئی، پیلینا نے اسلام قبول کرکے محمد علی سے شادی کر لی۔

گوجرانوالا کے محمد علی یوسفی اور  روس کی پیلیناکی ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی جہاں دونوں نے گفتگو کا آغاز کیا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران محمد علی یوسفی نے بتایا کہ میں بیرونِ ملک مقیم تھا جب ہماری دوستی پروان چڑھی، میسجز  پر ہی پیلینا نے کہا کہ مجھے آپ کا مزاج اور خواتین سے عزت سے بات کرنے کا انداز بے حد پسند ہے۔

علی یوسفی کے مطابق ہماری دوستی اتنی گہری ہوگئی کہ ہم نے شادی کا سوچا، پیلینا کا تعلق کسی مذہب سے نہیں اسی لیے انہوں نے  اسلام قبول کر لیا جس کے بعد ہماری شادی ہوگئی اور  پیلینا روس چھوڑ کر گوجرانوالا چلی آئی۔

پیلینا نے انٹرویو میں بتایا کہ انہیں روٹی اور  پراٹھا بہت اچھا بنانا آتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کے شمالی علاقہ جات بھی پسند ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں پاکستانی کلچر بہت پسند ہے، وہ پہلے ہی روسی طور طریقوں کو پسند نہیں کرتی تھیں

Related Posts