حج کے دوران اسرائیل کے یہودی صحافی کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے میں مدد فراہم کرنیوالے سعودی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس ترجمان نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس یہودی صحافی کے پاس امریکی پاسپورٹ تھا اوریہودی صحافی کے مکہ میں سہولت کارسعودی شہری کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے ایک نیوز چینل سے وابستہ یہودی صحافی نے غیر مسلموں کے داخلے کے لیے ممنوع، مقدس شہر مکہ مکرمہ میں داخل ہو کر 10 منٹ کی رپورٹ بنائی جسے چینل نے نشر بھی کیا تھا۔
اسرائیلی چینل 13 نیوز نے پیر کی شام کو یہ رپورٹ فخریہ طور پر نشر کرتے ہوئے یہ کریڈٹ لیا کہ گِل تماری وہ پہلا اسرائیلی رپورٹر ہے جو مکہ میں داخل ہوا ہے۔
حمزہ شہباز شریف نے وزارتِ اعلیٰ کا حلف اٹھالیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








