لگژری گاڑیوں کی دنیا میں تہلکہ! لامبورگینی کیپسول کا نیا محدود ایڈیشن توجہ کا مرکز

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بین الاقوامی آٹوموبائل کمپنی لامبورگینی نے اپنی مشہور ایس یو وی کا ایک انتہائی خصوصی اور محدود ایڈیشن ٹیٹونرو کیپسول کے نام سے متعارف کروا دیا ہے جسے انفرادیت، ڈیزائن اور لگژری کے امتزاج کی ایک نئی مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیٹونرو کیپسول (Tettonero Capsule) کی رونمائی کے دوران شاندار اسٹیج ڈیزائن، متحرک دروازوں، مصنوعی دھوئیں اور خصوصی لائٹنگ نے تقریب کو مزید دلکش بنا دیا۔

یہ دونوں ایس یو ویز سانتا اگاتا بولونیے میں تیار ہونے والی روایتی طاقتور اور جاذبِ نظر ڈیزائن کی عکاسی کرتی ہیں۔ ایک ماڈل ویولا پسفیہ رنگ میں پیش کیا گیا ہے جبکہ دوسرا ورڈے مرکوریئس شیڈ میں ہے۔ دونوں گاڑیوں میں نرو شائن بلیک چھت شامل کی گئی ہے جو ان کے اسپورٹی انداز کو مزید نمایاں کرتی ہے۔ کمپنی نے اس خصوصی ایڈیشن کو کیپسول کا نام دیا ہے جو فیشن انڈسٹری کی اصطلاح سے متاثر ہو کر رکھا گیا ہے اور اسے میلان ڈیزائن ویک کے دوران پیش کیا گیا۔

Lamborghini unveils the Urus SE Tettonero Capsule

لامبورگینی کے ایڈ پرسنم پروگرام کے سربراہ مارکو ویلنٹینی کے مطابق کمپنی کی 96 فیصد گاڑیاں اب کم از کم ایک ایسے فیچر کے ساتھ آرڈر کی جاتی ہیں جو اسٹینڈرڈ ماڈل سے مختلف ہوتا ہے تاہم اس نئے ایڈیشن میں ایک خاص ڈیزائن فلسفہ اپنایا گیا ہے جس میں سیاہ چھت کو مستقل عنصر کے طور پر برقرار رکھتے ہوئے باقی گاڑی کو مکمل طور پر کسٹمائز کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔ اس ماڈل میں مجموعی طور پر 70 سے زائد مختلف ورائٹی آپشنز دستیاب ہیں جو اب تک کی سب سے بڑی رینج بتائی جا رہی ہے۔ مزید یہ کہ اس کی پیداوار صرف 630 یونٹس تک محدود رکھی گئی ہے جس سے اس کی نایابی اور بھی بڑھ جاتی ہے۔

Urus SE Tettonero Capsule debuts at Milan Design Week

اس کلیکشن میں چھ مختلف رنگ شامل کیے گئے ہیں جن میں آسپو وائٹ، ٹیلیسٹو گرے، زینٹو اورینج اور ٹینریف یلو جیسے نئے شیڈز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف لیوریز یعنی متضاد رنگوں کی ڈیزائن لائنز اور اسٹائلنگ آپشنز بھی دیے گئے ہیں۔ صارفین کو پہیوں اور بریک کیلپرز کے رنگ منتخب کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔ ایک خاص فیچر کے تحت گاڑی کے سائیڈ پر نمبر 63 بھی شامل کیا جا سکتا ہے جو برانڈ کے قیام کے سال اور آئندہ سال 2026 کی سالگرہ کی علامت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

 

LAMBORGHINI URUS SE “TETTONERO” CAPSULE: A SHOWCASE OF UNIQUENESS - Auto&Design

اندرونی حصے میں نیرو آدے انٹیریئر کو مختلف رنگوں، کاربن فائبر تفصیلات اور لیدر یا ڈائنامیکا کورسا-ٹیکس فیبرک اپہولسٹری کے ساتھ مزید پریمیم بنایا جا سکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس منصوبے کا مقصد ہر لامبورگینی کو ذاتی شناخت اور انفرادیت کا مکمل اظہار بنانا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ نیا ایڈیشن لگژری آٹوموبائل مارکیٹ میں کسٹمائزیشن کے رجحان کو مزید مضبوط کرے گا اور محدود ایڈیشن گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ کر سکتا ہے۔

Related Posts