لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کو سیریز مکمل ہونے کے بعد اب زمبابوے سے وطن واپس لانے کے لیے قومی ایئرلائنز (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ زمبابوے روانہ ہوگیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور سے خصوصی پرواز پی کے 6721 ہرارے کے لیے روانہ ہوئی،یہ بوئنگ 777 طیارہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو لیکر بدھ کو لاہور پہنچے گا۔
خیال رہے کہ واپسی پر کرکٹ ٹیم کو 7 سے 10 دن تک اپنے گھروں پر لازمی قرنطینہ کرنا ہوگا۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق (کل) سہ پہر ساڑھے تین بجے پوسٹ سیریز ورچوئل میڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
ورچوئل سیشن میں شرکت کے خواہشمند میڈیا نمائندگان قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر رضا کیچلو سے رابطہ کریں. ہر ادارے سے صرف ایک نمائندے کو ہی ورچوئل سیشن میں شرکت کی اجازت ہوگی۔