اسلام آباد کو ٹی بی سے پاک بنانے کیلئے اسپیشل پروجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے، ڈاکٹر نسیم اختر

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد کو ٹی بی سے پاک بنانے کیلئے اسپیشل پروجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے، ڈاکٹر نسیم اختر
اسلام آباد کو ٹی بی سے پاک بنانے کیلئے اسپیشل پروجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے، ڈاکٹر نسیم اختر

اسلام آباد: شہر اقتدار کو ٹی بی فری بنانے کیلئے منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ کورڈینیشن میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت وفاقی پارلیمانی سیکریٹری محترمہ ڈاکٹر نوشین حامد نے کی۔

اجلاس میں نیشنل منیجر ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر نسیم اختر نے بتایا پاکستان کا شمار ٹی بی کے زیادہ متاثر ہ ممالک میں ہوتا ہے، 2019 میں صرف ٹی بی کی وجہ سے 42000 لوگوں کی اموات ہوئیں جو کہ کرونا اور دوسری کئی بیماریوں سے ہونے والی بیماریوں سے ہونے اموات سے کہیں زیادہ ہیں۔

اس سلسلے میں نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام خصوصی اقدامات کررہا ہے۔ ابتدائی طور پر عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے اسلام آباد کو ٹی بی سے پاک شہر بنانے کیلئے اسپیشل پروجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس پروجیکٹ میں نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کی طرف سے، ضلعی محکمہ صحت کو وفاقی دارلحکومت کو ٹی بی فری زون بنانے کیلئے خصوصی فنڈ مہیا کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر حسین ہادی ایڈوائزر ٹی بی پروگرام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسلام آباد ٹی بی فری پروجیکٹ کی کامیابی کی صورت میں اس کا اطلاق پورے ملک میں کیا جائیگا۔

عالمی ادارہ صحت پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر پلیتھا نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بابر صلاح الدین ڈسٹرکٹ ٹی بی کواڈینیٹر اسلام آباد نے اجلاس میں شرکت کی۔

ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا حکومت بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ٹی بی کے تدارک کیلئے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام، عالمی ادارہ صحت اور ضلعی محکمہ صحت اسلام آباد کی کوششوں کو سراہا اور حکومت کی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Related Posts