بھارتی شہر حیدر آباد میں علی الصبح شہر کے مشہور بیگم پیٹ فلائی اوور پر ایک خطرناک حادثہ پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار اچانک کنٹرول کھو بیٹھے اور فلائی اوور سے نیچے سڑک پر جا گری۔ حادثے کے وقت کار نے ڈیوائیڈر سے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کے فوری بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائی کی اور زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں کی حالت مستحکم ہے اور اسپتال میں ان کی دیکھ بھال جاری ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور حادثے کی نوعیت اور گاڑی کی حالت کا جائزہ لیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کرین کی مدد سے گاڑی کو حادثے کے مقام سے ہٹایا تاکہ مزید ٹریفک کی روانی بحال کی جا سکے۔حادثے کے باعث فلائی اوور پر کچھ دیر کیلئے شدید ٹریفک جام رہا تاہم بعد میں پولیس کی کوششوں سے ٹریفک دوبارہ معمول پر آ گئی۔
مقامی شہریوں نے اس حادثے کو خبردار کرنے والے عوامل میں تیز رفتاری اور فلائی اوور پر احتیاط نہ برتنے کو قرار دیا اور حکام سے اپیل کی کہ سڑک کی حفاظت اور ٹریفک قوانین پر زیادہ سختی کی جائے تاکہ ایسے حادثات دوبارہ نہ ہوں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








