انسان کس پر بھروسہ کرے! لاہور میں قریبی عزیز نے نوعمر مسیحی لڑکی کی عزت تار تار کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

انسانی رشتوں کو شرمندہ کرنے والا واقعہ، جہاں اعتماد کو بے رحمی سے روند دیا گیا۔ لاہور  کے علاقے باغبان پورہ میں ثناء نامی لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے جنسی زیادتی کے کیس میں پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور موبائل فون کی لوکیشن ڈیٹا کی مدد سے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ملزم رفیق مسیح، جو لڑکی کا قریبی رشتہ دار بتایا جا رہا ہے، نے نہ صرف اس کا بھروسہ توڑا بلکہ ورغلا کر اُسے اپنے ساتھی نعیم کے گھر لے گیا، جہاں دونوں نے مبینہ طور پر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق، متاثرہ لڑکی کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت اور ڈیجیٹل شواہد کی مدد سے کیس کو فوری طور پر ترجیحی بنیادوں پر لیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز، موبائل ڈیٹا، اور جیو فینسنگ تکنیک استعمال کرتے ہوئے ملزمان کی سرگرمیوں کا سراغ لگایا گیا اور دونوں کو چند ہی روز میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ابتدائی تفتیش جاری ہے اور کیس کو مضبوط بنانے کے لیے فرانزک شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ متاثرہ لڑکی کو میڈیکل سہولیات اور قانونی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

Related Posts