شوہر شعیب ملک کے حوالے سے ثناجاوید کے کمنٹ پر طوفان اٹھ گیا، دیکھیے انہوں نے کیا کہا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

شعیب ملک اور ثناجاوید، فائل فوٹو

پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ ثناء جاوید کی جانب سے انسٹاگرام پر کیاجانے والا حالیہ تبصرہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

 اداکارہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے شوہر سے متعلق ایک بیان دیا جو انہیں مہنگا پڑگیا، صارفین کی بڑی تعداد انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ثناء جاوید نے اپنے دبئی ٹرپ سے چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں انہیں ایک کیفے میں بیٹھے ناشتہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ان کی انسٹا پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’’مجھے یہ فوٹوگرافر چاہیے‘‘، جس کے جواب میں ثناء جاوید نے کہا کہ ’’میں اپنا میاں کسی کو نہیں دے سکتی‘‘۔

شوہر کے حوالے سے ثناء جاوید کا یہ ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور اس پر ہر شخص اپنے نقطہ نظر سے رائے دیتا نظر آیا۔

صارفین کی بڑی تعداد کا خیال تھا کہ ثنا جاوید نے خود ایک خاتون کا شوہر اس سے چھینا ہے، اب وہ اس طرح کی باتیں کرتی اچھی نہیں لگتیں۔

Related Posts