ایشیاء کپ سپر4 میں گھمسان کا رن؛ سری لنکا آج بنگلہ دیش سے ٹکرائے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

ایشیا کپ 2025 کا دلچسپ مرحلہ یعنی سپر فور راؤنڈ، آج شام سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے۔ ابتدائی مقابلے میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق سری لنکا کو آج کے میچ میں فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ نہ صرف انہوں نے گروپ مرحلے میں بنگلہ دیش کو شکست دی بلکہ اب تک کھیلے گئے تینوں میچز افغانستان، بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ کے خلاف میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔

سپر فور کے دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان 21 ستمبر کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے جسے شائقین کرکٹ ایک ہائی وولٹیج مقابلہ قرار دے رہے ہیں۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت، پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں جبکہ افغانستان، ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان ایونٹ کے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل نہ کر سکے۔

سپر فور مرحلے کے تمام میچز کا شیڈول درج ذیل ہے؛

20 ستمبر: سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش – دبئی – رات 8 بجے (بھارتی وقت)

21 ستمبر: بھارت بمقابلہ پاکستان – دبئی – رات 8 بجے

23 ستمبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا – ابوظہبی – رات 8 بجے

24 ستمبر: بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش – دبئی – رات 8 بجے

25 ستمبر: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش – دبئی – رات 8 بجے

26 ستمبر: بھارت بمقابلہ سری لنکا – دبئی – رات 8 بجے

ایشیا کپ 2025 کا فائنل مقابلہ 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Related Posts