مویشیوں سے بھرا ہوا ٹریلر الٹ گیا، 300 بکریاں موقع پر ہی ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

ہلاک شدہ بکریاں، فائل فوٹو

سندھ میں قاضی احمد قومی شاہراہ ٹول پلازہ کے قریب مویشوں سے بھرا ٹریلر الٹ گیا، حادثےمیں 300 بکریاں ہلاک ہو گئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق نواب شاہ میں قومی شاہراہ قاضی احمد ٹول پلازہ کے قریب مویشیوں سے بھرا ٹریلر اُلٹ گیا، حادثے میں300 سے زائد بھیڑ اور بکریاں ہلاک ہوگئیں جبکہ ٹریلر میں سوار 5 افراد بھی زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا، ٹریلر حیدرآباد سے پنجاب جا رہا تھا۔

Related Posts