واٹس ایپ اسٹیٹس کیلئے ایک بہت ہی مفید فیچر تیار

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

 واٹس ایپ اب صارفین کی آسانی کے لیے جلد نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے۔

معروف سوشل میڈیا ایپلی کیشن کی تمام تر سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق آئی او ایس صارفین کے لیے واٹس ایپ آئندہ چند دنوں میں ایک فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق فیچر کا نام ‘Status updates with close friends’ ہوگا جس کے تحت صارفین اسٹیٹس پوسٹ کرتے ہوئے قریبی دوستوں کی لسٹ تیار کرسکتے ہیں جس کے بعد وہ اسٹیٹس صرف انہیں ہی نظر آئے گا۔

اسٹیٹس لگانے کے شوقین واٹس ایپ صارفین کیلئے جلد نیا فیچر آنے کا امکان

فوٹو: واٹس ایپ بیٹا انفو

اس سے قبل کلوز فرینڈز کی لسٹ انسٹاگرام پر ہوتی تھی جہاں صارفین بہت محدود لوگوں کا انتخاب کرکے اسٹیٹس لگاتے تھے۔

تاہم  واٹس ایپ بیٹا انفو نے فی الحال یہ نہیں بتایا کہ فیچر کب تک صارفین کے استعمال میں ہوگا۔

Related Posts