اسلام آباد میں عبایا پہنے خاتون کے ساتھ شرمناک حرکت کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد میں دن دہاڑے ایک خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا ایسا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جس نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔

 واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے سیاہ عبایا پہن رکھا ہے اور جا رہی ہوتی ہے کہ ایک ملزم پیچھے سے آ کر اسے پکڑلیتا ہے اور اس شرمناک حرکت کے بعد وہاں سے فرار ہو جاتا ہے۔

اس شیطان صفت شخص کی اس حرکت کی ویڈیو زوبیہ خورشید راجا نامی ٹوئٹر صارف نے اپنے اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی اور بتایا کہ یہ واقعہ سیکٹر آئی 10اسلام آباد میں پیش آیا ہے۔

 ممتاز صحافی حامد میر نے زوبیہ خورشید کی اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ”یہ تصویر سب مردوں کے لیے ایک چیلنج ہے۔ ہمیں اپنی ماﺅں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کی خاطر اس شخص کو ڈھونڈ کر عبرت کی مثال بنانا چاہیے ورنہ کل یہی واقعہ آپ کے گھر کے سامنے بھی ہو سکتا ہے۔“

اسلام آباد پولیس کی طرف سے بھی اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Related Posts