کیا عمران خان کی رہائی کے نعرے کے ساتھ جہاز کی ویڈیو جھوٹی نکلی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان
(فوٹو: آن لائن)

نیو یارک اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ کے دوران عمران خان کی رہائی کا نعرہ بلند کیا گیا۔ میچ بارش کے باعث روکا گیا تو اسٹیڈیم کے اوپر سے ریلیز عمران خان کے بینر کے ساتھ ایک جہاز کو اڑتے دیکھا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر اس خبر پر خوب بحث ہوئی کہ عمران خان کو رہا کرو کے نعرے کے ساتھ جو جہاز اڑنے کی ویڈیو وائرل ہوئی وہ جعلی تھی یا اصلی؟ نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں گزشتہ شب کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

مخالف ٹیم بھارت کی اننگز سابق کپتان ویرات کوہلی اور موجودہ کپتان روہت شرما نے شروع کی۔ میچ کا مقررہ وقت ساڑھے 7 بجے تھا، تاہم میچ 8 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوا۔ ٹاس بھی بارش کے باعث تاخیر کا شکار رہا جبکہ نیو یارک کی پچ بیٹنگ کی بجائے بولنگ کیلئے سازگار نکلی۔

ہائی وولٹیج ٹاکرے کے باوجود پاکستان اور بھارت کے بیٹرز میچ میں 6رنز پر اوور سے زیادہ شرح سے رنز بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے اور میچ کا فیصلہ خراب بیٹنگ کے باعث پاکستان کے خلاف ہوا۔ بھارت نے یہ میچ 6رنز کے فرق سے جیت کر پاکستان کیلئے اگلے مرحلے تک رسائی مشکل بنا دی۔

ویڈیو جعلی یا اصلی؟

پاکستان کے قومی اور عالمی میڈیا نے ریلیز عمران خان کے بینر کے ساتھ اڑتا ہوا ہوائی جہاز تصاویر اور ویڈیو کے ساتھ رپورٹ کیا جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی ویڈیو میں اڑتا ہوا جہاز عمران خان کو رہا کرو کے نعرے کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

نجی طیارے کے ساتھ ہی اڑتا ہوا بینر نیو یارک کے کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے آئے ہوئے 30 ہزار سے زائد کرکٹ شائقین نے بھی دیکھا جن میں سے بعض کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغامات سے ویڈیو کے اصلی ہونے کا پتہ چلتا ہے۔

Related Posts