کراچی کے سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں اسلام آباد سے آئی خاتون مریضہ پر مبینہ طور پر تشدد کیا گیا، جس پر خاتون نے پولیس بلوا کر ملزم کو گرفتار کروا دیا۔
موقر آج نیوز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ خاتون جسم میں درد کی شکایت پر اسپتال آئی تھی لیکن موقع پر موجود ڈاکٹرز نے اسلام آباد کی پرچی پر انجیکشن لگانے سے انکار کردیا، جس کے بعد خاتون نے اسپتال کے ڈاکٹر سے انجیکشن لکھوایا اور دوبارہ شعبہ ایمرجنسی گئی تو ایک بار پھر انجکشن لگانے سے انکار کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق تکلیف میں مبتلا خاتون عملے پر برہم ہوگئی، جس پر ایمرجنسی میں شاہ زیب نامی شخص نے خاتون کو تھپڑ مارا۔ جس کے بعد متاثرہ خاتون نے پولیس کو 15 پر کال کر دی، پولیس نے خاتون کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








